ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / نو منتخب مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کا 11ستمبر کو ہوگا بھٹکل دورہ؛ بی جے پی کی جانب سے بڑے تہنیتی جلسہ کی تیاریاں

نو منتخب مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کا 11ستمبر کو ہوگا بھٹکل دورہ؛ بی جے پی کی جانب سے بڑے تہنیتی جلسہ کی تیاریاں

Fri, 08 Sep 2017 20:25:53    S.O. News Service

بھٹکل:08/ستمبر (ایس اؤنیوز) اترکینرا رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے مرکزی وزیر منتخب ہونے کے بعد وہ 11/ ستمبر کو بھٹکل کا دورہ کریں گے، جس کے موقع پر  بھٹکل بی جے پی کی طرف سے 11ستمبر کی شام 3بجے ناگ یکشا ہال میں تہنیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع بی جے پی کی جانب سے  آج پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے دی گئی۔

نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بی جے پی صدر راجیش نائک نے بتایا کہ لگاتار 5 مرتبہ بطور ایم پی منتخب ہونے والے اننت کمار ہیگڈے کو وزارت دئے جانے پر ہم سب فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اننت کمار 11ستمبر کی صبح 11بجے بھٹکل پہنچ کر دوپہر کے کھانے میں شریک  ہونگے۔  انہوں نے شام میں منعقد ہونے والے تہنیتی جلسے میں تعلقہ کے تمام بی جے پی لیڈران اور کارکنان کو شریک ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ 2-3ٹیموں کی تشکیل کرتےہوئے پارٹی لیڈران پروگرام کوکامیاب بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، گوندنائک، کرشنانائک،  ایشور نائک، سبرائے نائک ، ہنومنت نائک، سبرائے دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔


Share: